بھارت میں نفرت انگیز مہم،اردو کو مسلمانوں کی زبان قرار دیدیا گیا

دنیا

نئی دہلی:(دنیا نیوز)بھارت میں اردو کے خلاف نفرت انگیز مہم چل پڑی اور انتہا پسندوں نے اردوکو مسلمانوں کی زبان قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میں اردو زبان کےخلاف نفرت انگیز مہم کا آغاز اس وقت ہوا تھاجب ایک بھارتی کمپنی نے دیوالی کے ملبوسات کے اشتہار میں اردو الفاظ کا استعمال کیا تھا، جس پر بی جے پی کے رکن پارلیمان اور حامیوں نے کمپنی کی بائیکاٹ کی مہم چلائی اور کمپنی کو اشتہار واپس لینے پر مجبور کردیا۔

اس کے بعد اردو کے خلاف منظم طور پر نفرت انگیز مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر اردو جملوں کو ہندی میں تبدیل کرکے پوسٹ کیا جارہا ہے۔

جواہر لعل نہرو یونیوسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہےکہ اردو کا استعمال مکمل ختم کرنا انتہا پسندوں کے بڑے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں