صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکہ،8افراد ہلاک

دنیا

موغادیشو:(دنیا نیوز)افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکے سے 8افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں اقوام متحدہ کے پیس مشن کے کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہےکہ دھماکہ کے نتیجے میں قریب ہی واقع سکول کو شدید نقصان پہنچا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بھی زیادہ تر سکول کے طالب علم اور اساتذہ شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے کسی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں