سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا کو اٹلی نے پناہ دیدی

دنیا

روم:(دنیا نیوز) 80کی دہائی میں معروف میگزین کے سر ورق پر چھپنے کے بعد مشہور ہونے والی سبز آنکھوں والی افغان خاتون شرب گلا کو اٹلی نے پناہ دے دی ہے۔

امریکی فوٹو گرافر میک کری نے 1984میں شربت گلا کی تصویرپاکستان کے ایک مہاجر کیمپ میں کھینچی تھی، یہ تصویر دنیا بھر میں افغان مہاجرین کی مشکلات کا استعارہ بن گئی۔

2002میں میک کری دوبارہ پاکستان آئے اور اس خاتون کو ڈھونڈ نکالا تھا،2016میں اشرف غنی نے شربت گلا کو افغانستان بلا لیا تھا۔

طالبان کے آنے کے بعد شربت گلا نے افغانستان چھوڑنے میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر اٹلی کے وزیر اعظم نے انہیں پناہ دے دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں