جرمنی میں اینا لینا بیئربک کو وزیرخارجہ مقرر کردیا گیا

دنیا

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں اینا لینا بیئربک کو وزیرخارجہ مقرر کر دیا گیا، گرین پارٹی کی رہنما جرمنی کی پہلی خاتون وزیرخارجہ ہوں گی۔

اینا لینا بیئربک دسمبر میں عہدہ سنبھا لیں گی، 40سالہ اینا لینا دو بچوں کی ماں ہیں اورگرین پارٹی کی رہنما ہیں، جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک کا اتحاد تشکیل پا گیا ہے۔

نیا حکومتی اتحاد چانسلر اینگلا میرکل کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کا خواہش مند ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں