لبنان، عرب ممالک میں سفارتی تعلقات کی منسوخی کا باعث بننے والے وزیر اطلاعات مستعفی

دنیا

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان اور عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی منسوخی کا باعث بننے والے لبنانی وزیر اطلاعات جارج قرداحی مستعفی ہوگئے۔

ایک بیان میں جارج قرداحی نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں تاہم لبنانی شہریوں اور لبنان کے مفاد کی خاطر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

جارج قرداحی کی جانب سے یمن میں سعودی کارروائی کو جارحیت قرار دینے پر سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے لبنان سے سفارتی تعلقات توڑ دیے تھے۔

لبنانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے پر امید ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں