ترک صدر طیب ایردوان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

دنیا

انقرہ:(دنیا نیوز)ترکی کے صدر طیب رجب ایردوان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

ترک میڈیا کےمطابق صدر طیب ایردوان پر صوبہ سیرت کے دورہ کے موقع پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا،ہفتہ کی شب ترکی کے شہر سیتی میں ہونے والی ریلی پر حملے کی کوشش کی گئی اورطیب ایردوان کی سکیورٹی پر مامور گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ریمورٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب کیا گیا ،بم ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں