نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:گلشن معماربلال شاہ بخاری مزارکےقریب پولیس مقابلہ،2ملزم ہلاک
  • بریکنگ :- کراچی:گلشن معماربلال شاہ بخاری مزارکےقریب پولیس مقابلہ،2ملزم ہلاک
Coronavirus Updates

بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ،13شہری ہلاک

دنیا

ناگالینڈ:(دنیا نیوز)بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 13 شہری ہلاک ہوگئے۔

بھارت کی ایک اور ریاست شدید انتشار کی زد میں آگئی،شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے 13 عام شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران ٹرک پر فائرنگ کی جس میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے،مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کی گاڑی کو آگ لگا دی جبکہ جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں ایک عرصے سے علحیدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں