تائیوان : جدید جنگی طیارہ ایف 16 وی سمندر میں گر کر تباہ

دنیا

تائپے سٹی:(دنیا نیوز) تائیوان میں جدید جنگی طیارہ ایف 16 وی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد تائیوان نے ایف 16 طیاروں کی ٹریننگ روک دی ہے ، تربیتی مشن کے دوران جنگی طیارہ ملک کے جنوب میں سمندر میں کریش کرگیا تھا،

تائیوان حکام کے مطابق ریسکیو مشن پائلٹ کی تلاش کررہا ہے، ایف 16 طیاروں کو حال ہی میں اپگریڈ کرکے "وی "ورژن میں تبدیل کیا گیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں