سوڈان: فوجی حکومت کیخلاف مظاہرے، جھڑپوں میں سینئر پولیس اہلکار ہلاک

دنیا

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان میں ہزاروں افرا د کا فوجی حکومت کے خلاف مظاہرے پر سکیورٹی فورسز نے دھاوا بول دیا، جھڑپوں میں سینئر پولیس اہلکار مارا گیا۔

واقعہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اس وقت پیش آیا،، جب ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب جانے کی کوشش کی، لوگوں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے شیلنگ کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران براہ راست گولیاں چلائی گئیں، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

احتجاج میں شامل ایک شخص نے سینئر پولیس اہلکار کو چاقو کے وار کرکے ہلا کردیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں