مودی کو تقریر بھولنے کے باعث شرمندگی، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

دنیا

نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پرتقریر بھولنے کے باعث شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

نریندر مودی کو بولنا نہیں آتا ، راہول گاندھی کا دو برس پرانا دعویٰ درست نکلا، ورلڈ اکنامک فورم میں تقریر کے دوران مودی کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب سکرین پر لکھے الفاظ ساتھ چھوڑ گئے اور بھارتی وزیراعظم کی زبان لڑکھڑا گئی۔

خفت مٹانے کے لیے پردھان منتری نےہاتھ ہلایا، کان کھجایا اور آواز کی خرابی کا بہانا بنایا، لیکن میزبان نے یہ کہہ کر ایک اور بجلی گرادی کہ آواز تو بالکل ٹھیک ہے۔

راہول گاندھی نے 2019 میں بتایا تھا کہ مودی کو بولنا نہیں آتا ان کو پیچھے سے کوئی اور کنٹرول کرتا ہے۔

نریندر مودی بے بسی کی تصویر بنے تو سوشل میڈیا پر میمز بھی بن گئیں، ٹیلی پرامپٹر پی ایم بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں