عالم اسلام طالبان حکومت کو تسلیم کرے: افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند

دنیا

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے ممالک افغان طالبان حکومت کو تسلیم کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھال لیا تھا جس کے بعد عالمی اداروں نے امدادی رقم اور عالمی بینکوں میں رکھے افغان حکومت کے اثاثے منجمد کردیئے گئے تھے جو اربوں ڈالرز میں ہیں۔

وزیر اعظم نے عہدے سنبھالنے کے 4 ماہ بعد پہلی پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے پروجیکٹس کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے ارکان بھی موجود تھے۔

پریس کانفرس میں ملا حسن اخوند نے تمام ممالک اور بالخصوص اسلامی حکومت سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سفارتی سطح پر تسلیم کیا جائے ، اس کے علاوہ ہم کسی مدد کی ضرورت نہیں۔ طالبان نے امن اور سلامتی کو بحال کرکے تمام ضروری شرائط پوری کی ہیں۔

قبل ازیں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے اور فنڈز کی بحالی کے مطالبے حکومت کے ترجمان یا وزیر خارجہ کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں