شام میں 4 سال قبل ڈیم حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، امریکی اخبار کا انکشاف

دنیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں چار سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، واشنگٹن نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا تھا۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے رقہ میں ایسے ڈیم کو تباہ کیا جو نو اسٹرائیک لسٹ پر موجود تھا، ٹاسک فورس نائن نے اس وقت امریکی فوج کے پاس موجود سب سے بڑے، 2ہزار پاؤنڈ وزنی بم کے ذریعہ ڈیم کے پانچ منزلہ ٹاور کو تباہ کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم کا بند ٹوٹتا تو لاکھوں افراد متاثر ہوتے، ہزاروں سیلاب میں مر سکتے تھے، پینٹاگون نے اس وقت حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں