نریندر مودی کی زبان پھر لڑکھڑا گئی، "بیٹی پڑھاؤ" کی جگہ کچھ اور ہی کہتے رہے

دنیا

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان ایک با ر پھر لڑکھڑا گئی، بیٹی پڑھاؤ کی جگہ کچھ اور ہی کہہ گئے، سوشل میڈیا پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا واقعی مودی جی کی زبان پھسلی ہے یا انکی بے ہودہ ذہنیت زبان پرآگئی ہے۔

عمر کا تقاضا یا دماغی خلل ہے، بھارتی وزیر اعظم کی زبان پھر لڑکھڑا گئی، اس زبان نے مودی جی کو کہیں کا نہیں چھوڑا، ایک ہفتے میں دوسری بار رسوا کردیا۔مودی جی قوم کو اپنی حکومت کے نئے پروگرام "بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ" کے بارے میں بتا رہے تھے مگر انکی زبان سے کچھ اور ہی نکل گیا۔ لفظوں کا تیر منہ سے نکلتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔

لوگ پوچھنے پر مجبور ہوگئے کیا واقعی نریندر مودی کی زبان پھسلی، یا ان کی بے ہودہ ذہنیت زبان پر آگئی۔ آخر تقریر کےدوران مودی جی کے دماغ میں چل کیا رہا تھا، کیا پرومپٹر سے دیکھ کر بھی درست الفاظ پڑھنے نہیں آتے۔

اس سے قبل عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران پرومپٹر بند ہوتے ہی مودی جی کی بولتی بند ہوگئی تھی، اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کو اسی طرح کھلا چھوڑ دیا جائے گا یا انکا علاج کرا کے اصل مسئلہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں