کورونا وائرس: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کردی

دنیا

ویلنگٹن:(دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کورونا کے باعث اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اومیکرون ویرینٹ پھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ بھر میں کوویڈ کی انتہائی سخت پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

نئی پابندیوں کے مطابق تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 100 ویکسین شدہ افراد شریک ہو سکیں گے۔

جیسنڈا آرڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بھی دیگر شہریوں سے مختلف نہیں ہیں، اس لیے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں