امریکی بحریہ نے ایران سے یوریا کھاد لے جانیوالے جہاز کو قبضے میں لے لیا

دنیا

واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی بحریہ نے ایران سے 40 ٹن یوریا کھاد لے جانے والے جہاز کو بین الاقوامی پانیوں پر آیک آپریشن کے دوران قبضے میں لے لیا ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز کسی ریاست کی ملکیت نہیں ہے، جس سمندری راستے پر یہ جہاز سفر کررہا تھا اس راستے سے اکثر ایران یمن کے حوثی باغیوں کو ہتھیارسپلائی کرتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس جہاز کو اس سے پہلے ہتھیار لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور بعد ازاں یمنی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں