کیمرون: کلب میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک، 8 زخمی

دنیا

یاوندے: (دنیا نیوز) افریقی ملک کیمرون کے ایک کلب میں ہونے والی آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ کلب کے اندر آتش بازی کے باعث پیش آیا۔ کلب میں عام طور پر آتش بازی ہوتی تھی لیکن اتوار کو آتش بازی سے کلب کی چھت میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار کلب پہنچے تاہم صورتحال قابو سے باہر ہو چکی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد افراد آتشزدگی کے بعد بھگدڑ مچنے سے ہلاک اور زخمی ہوئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں