برکینا فاسو: صدر کو حراست میں لیکر فوج نے ملک پر قبضہ کرلیا

دنیا

اواگاڈوگو:(دنیا نیوز) افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی بغاوت ہوگئی اور باغی فوجیوں نے ملک کے صدر کو حراست میں لے کر ملک پر قبضہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فائرنگ ہوئی ، باغی فوجیوں نے ملک کے صدر روچ کبورے کو ملٹری بیرکس میں قید کردیا ہے۔

حکومتی وزرا اور پارلیمنٹ کے سپیکر بھی فوج کی حراست میں ہیں جبکہ صدر کے سکیورٹی قافلے کی گاڑیوں پر گولیوں کے نشان ہیں اور سیٹ پر خون کے دھبے بھی موجود ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں