سوڈان : فوجی اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

دنیا

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان میں فوجی اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے ملک میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین کی ایوان صدر کی جانب مارچ کرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کےساتھ براہ راست فائرنگ بھی کرڈالی۔

فائرنگ کے باعث مزید دو افراد ہلاک ہو گئے، جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ سوڈان میں تین ماہ سے جمہوریت کی بحالی کے لئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں