امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں نے داعش کو پیچھے دھکیل کر جیل پر قبضہ کرلیا

دنیا

دمشق: (دنیا نیوز) امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں نے داعش کے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر جیل کا قبضہ دوبارہ حاصل کرلیا۔

باغیوں کی تنظیم ایس ڈی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمانڈوز نے حسکہ شہر کی جیل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے، بعض ملحقہ عمارتوں میں داعش کے کارندے اب بھی مورچہ زن ہیں۔

جیل کے قریب سے مسلسل فائرنگ کی آواز آرہی ہے، چھ روز قبل داعش نے اپنے ہزاروں قیدی چھڑوانے کے لئے جیل پر دھاوا بولا تھا، شہر کا نظم و نسق امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے پاس ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں