لاکھوں افغان 'منجمد جہنم' میں جی رہے ہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

دنیا

نیویارک:(دنیا نیوز) اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ لاکھوں افغان 'منجمد جہنم' میں جی رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو این کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرافغانستان کی فوراًمدد نہ کی گئی تولاکھوں زندگیاں ختم ہوجائیں گی۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ افغان شہریوں میں مایوسی اورانتہا پسندی میں اضافہ ہوگا، افغانستان کے منجمد تقریباً 9 ارب ڈالر کے اثاثے فوراً جاری کیے جائیں، 80 فیصد سے زیادہ آبادی پینے کے لیے آلودہ پانی پرانحصارکررہی ہے۔

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لیے افغانیوں کو اپنے بچوں کو فروخت کرنا پڑرہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں