یوکرین: سپاہی کی ملٹری پلانٹ پر فائرنگ، 5 گارڈز ہلاک

دنیا

کیف:(دنیا نیوز) یوکرین میں سپاہی کی ملٹری پلانٹ پر فائرنگ سے 5 گارڈز ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں ایک سپاہی کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ملٹری پلانٹ کے پانچ گارڈز ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

سپاہی نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ فائرنگ کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں