شیخ حسینہ واجد دہلی پہنچ گئیں، جلد لندن روانگی متوقع
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد دہلی پہنچ گئی ہیں جہاں سے وہ جلد لندن کیلئے روانہ ہوں گیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ بنگلہ دیش سے فرار ہونے کے بعد دہلی کے قریب ہندن ایئربیس پر اتریں۔
حسینہ واجد دہلی سے 30 کلومیٹر دور اتر پردیش کے غازی آباد کے ایئر فورس بیس پر اتریں جہاں پر بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی فوری برطانوی دارالحکومت لندن روانگی متوقع ہے۔