ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنا نائب صدارتی امیدوار چُن لیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے نائب صدارتی امیدوار منتخب کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کملا ہیرس کے نائب صدر کے امیدوار ہوں گے، 60 سالہ ٹم والز 2006 میں امریکی ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹم والز 2018 سے منی سوٹا کے گورنر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ٹم والز کملا ہیرس کیلئے صدارتی دوڑ کے ساتھیوں کی مختصر فہرست میں تھے۔
کملا ہیرس فلاڈیلفیا کی ریلی میں خطاب کےدوران باضابطہ نائب صدر کے نام کا اعلان کریں گی، ڈیموکریٹک پارٹی نامزدگی کی توثیق رواں ماہ شکاگو میں ہونے والے کنونشن میں کرے گی۔