امریکہ کی جانب سے شام کے 14 اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے 14 شامی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کردیں۔

محکمہ خارجہ نے ان اہلکاروں کے جبری گمشدگیوں سے تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات بتائی، محکمے نے ایک بیان میں کہا یہ پابندیاں ان 21 شامی اہلکاروں کے علاوہ ہیں جن کا اعلان سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے مارچ میں کیا تھا۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت نے 96000 سے زیادہ مرد، خواتین اور بچوں کو ’غائب‘ کیا ہے جو ان کا ناقدین سے نمٹنے کا ایک طریقہ ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں