یوکرین کیلئے یورپی یونین کی فوجی امداد 43.5 بلین یورو تک پہنچ گئی

برسلز : (ویب ڈیسک ) یوکرین کے لیے یورپی یونین کی فوجی امداد 43.5 بلین یورو تک پہنچ گئی۔

خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین کے لیے یورپی یونین کی فوجی امداد 43.5 بلین یورو تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی ایک غیر رسمی میٹنگ کے بعد کہا کہ آج ہماری فوجی امداد 43 بلین یوروسے تجاوز کر گئی ہے۔

انہو ں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپی یونین کے ممالک کو یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی میں تیزی لانی چاہیے، وہ ستمبر یا اکتوبر میں یوکرین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سے پہلے کہ ان کا مینڈیٹ ختم ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں