تجارتی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی جنگیں معاشی قوانین کیخلاف، ان کا کوئی فاتح نہیں ہوتا: چین

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تجارتی جنگیں اور سائنس۔ ٹیکنالوجی کی جنگیں تاریخ کے رجحان اور معاشیات کے قوانین کے خلاف ہیں اوران جنگوں کا کوئی فاتح نہیں ہو گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر نے بیجنگ میں بڑی بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ امید ہے کہ امریکا دوطرفہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار سمت کی طرف بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھنے، تعاون کو بڑھانے اور اختلافات کو حل کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ چین کو رواں سال کی اقتصادی ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مکمل اعتماد ہے اور وہ عالمی اقتصادی ترقی کے سب سے بڑے انجن کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں