اسرائیل کی مسلسل بمباری، شام کا فوجی اور انتظامی سٹرکچر تباہ ہوگیا
دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا، اسرائیل کی مسلسل شامی علاقوں پر بمباری جاری رہی۔
اسرائیلی فورسز نے لطاکیہ اور طرطوس میں بندرگاہوں اور اسلحہ ڈپو پر بمباری کی، حملوں میں شام کا فوجی اور انتظامی سٹرکچر تباہ و برباد ہوگیا، اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں کے اطراف بفر زون میں قبضہ بڑھا دیا۔
اقوام متحدہ نے شام پر اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے شام کی خود مختاری کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہے۔