صیہونی فورسز کے زمینی اور فضائی حملوں میں مزید 8 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) قابض اسرائیلی فورسز کی غزہ اور مغربی کنارے میں کارروائیاں تھم نہ سکیں۔
صیہونی فورسز کے مقبوضہ علاقوں میں زمینی اور فضائی حملے جاری رہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے، رہائشی علاقوں پر بمباری سے متعدد گھر تباہ ہوگئے، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
جبالیہ میں مسلسل گولہ باری کے باعث سیکڑوں خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، شدید فائرنگ کے باعث طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں تک بروقت نہ پہنچ سکیں، امدادی مراکز پر حملے سے انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا۔
ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات محدود ہوکر رہ گئیں، پانی، بجلی اور ادویات کی قلت نے حالات مزید خراب کر دیئے۔