تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں کشیدگی بڑھ گئی، دونوں ممالک کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان
بنکاک:(دنی انیوز) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے سرحدی جھڑپوں کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سرحدی لڑائی میں ہلاکتیں بڑھ گئیں اور دونوں ممالک نے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا،حالیہ جھڑپوں میں کمبوڈیا کے 9شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔
خبرایجنسی نے بتایا کہ تھائی فوج کے مطابق جھڑپوں میں 3 فوجی ہلاک اور 29افراد زخمی ہوئے،اتوار کی رات کو ہونے والی نئی جھڑپ میں مزید گولہ باری سے شہری نقل مکانی پر مجبور ہے،جولائی میں پانچ روزہ لڑائی نے دونوں ممالک میں شدید تباہی مچائی تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ جولائی کی جھڑپوں میں 48 ہلاکتیں اور تین لاکھ افراد بے گھر ہوئے،ملائیشیائی وزیراعظم اور امریکی صدر کی ثالثی سے عارضی جنگ بندی ہوئی،
واضح رہے تھائی لینڈ نے گزشتہ ماہ سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد معطل کر دیا تھا۔