امریکی صدر کی یوکرین کو امن منصوبے کا جواب دینے کی ایک اور ڈیڈ لائن

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امن منصوبے کا جواب دینے کی ایک اور ڈیڈ لائن دیدی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کو امن معاہدے پر کرسمس سے قبل جواب دینے کی ڈیڈ لائن دی، امریکی سکیورٹی ضمانتوں کے بدلے یوکرین کو کچھ علاقے روس کو سرنڈر کرنا ہوں گے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکا نے یوکرین سے کہا ہے وہ یوکرین کے لئے حقیقی سکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے، امریکا نے امن مذاکرات کے دوران پی یو آر ایل ہتھیار کی خریداری روکنے کی دھمکی نہیں دی، یوکرین اور یورپی پارٹنر جلد امن منصوبے سے متعلق نظر ثانی شدہ دستاویزامریکا کو پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے متعلق امور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ پیر کو لندن میں طے پائے ہیں، معاہدے کی نئی دستاویز تیار ہیں، جلد امریکا کو پیش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں