ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دے دیا۔
امریکی صدرنے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف ملک کے لئے بلکہ عام عوام کے مفاد کے خلاف ہے اورعدالتوں کو اس معاملے میں فعال کردارادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ٹیرف فیصلے کے بعد ان کے پاس ایک مکمل بیک اپ پلان موجود ہے تاکہ کسی بھی نقصان یا اقتصادی پیچیدگی کا سامنا کیا جا سکے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ عدالتوں کا کچھ کرنا ضروری ہے ورنہ اس فیصلے کے اثرات طویل المدتی طورپرمحسوس ہونگے، یہ باتیں سیاسی حلقوں میں بحث کا سبب بن گئی ہیں اورمیڈیا میں ان کے ردعمل کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد امریکی معاشی اورتجارتی پالیسیوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے، جس کی نگرانی واشنگٹن اور دیگراقتصادی ادارے کررہے ہیں۔