وائٹ ہاؤس کے باہر شدید فائرنگ: ٹرمپ محفوظ مقام پر منتقل، حملہ آور ہلاک
واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کے قریب شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کس نے اور کیوں کی گئی؟ تاہم سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا، وائٹ ہاؤس کے ارد گرد پولیس کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی، فائرنگ کی آواز پر خاتون صحافی کی گھبرانے اور نیچنے بیٹھنے کی فوٹیج بھی سامنے آئی۔
سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے نارتھ لان میں جمع صحافیوں کو پریس بریفنگ روم بھیج دیا، سیکریٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کی چھت پر سنائپرز کو تعینات کر دیا گیا، سیکرٹ سروس اہلکاروں نے حملہ آور کو وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔