ترک صدر نے ایران معاہدے کی حمایت اور تعاون کیلئے آمادگی ظاہر کردی

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی حمایت کے لیے ترکیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خطے کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے آزاد گزرگاہ کا معاہدہ خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف علاقائی صورتحال میں بہتری آئے گی بلکہ عالمی معیشت کو بھی ریلیف ملے گا اور توانائی کی عالمی منڈیوں میں استحکام پیدا ہوگا۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نفاذ میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکا، خلیجی ممالک اور دیگر علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس بھی کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں