ایران امریکا معاہدہ آج ہونے کا امکان کم ہے: امریکی میڈیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق ایران امریکا معاہدہ آج ہونے کا امکان کم ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ معاہدے کی ایرانی سپریم لیڈر سے منظوری میں کئی دن لگ سکتے ہیں، ہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں لیکن اب بھی ایسے عوامل موجود ہیں جو معاہدے کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔

ایگزیوس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کچھ تفصیلات طے ہونا باقی ہیں، مخصوص نکات پر ردوبدل کیا جارہا ہے، کچھ الفاظ ہمارے لئے اہم ہیں اور کچھ ایران کے لئے اہم ہیں۔

رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ایران اگر افزودہ یورینیم نہیں دیتا تو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، فوری طور پر ایرانی اثاثے بحال نہیں کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں