سعودیہ میں حجاج کرام کے تحفظ کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے حجاج کرام کے تحفظ کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل کرلئے۔
مقدس ترین مقامات کی فضائی نگرانی سخت کردی گئی، سعودی وزارت دفاع نے دفاعی نظام نصب کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے مسجد الحرام کے اطراف مضبوط فضائی حصار قائم کردیا، منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات کے گرد بھی کڑی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے کہا عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار ہو گئی، 30 فیصد عازمین مکہ روٹ انیشی ایٹو کے ذریعے پہنچے، عازمین کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات نے مناسک حج کے دوران مکہ مکرمہ میں سخت گرمی کی پیشگوئی کر دی، کل درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔