ٹرمپ کے ایران معاہدے کے اعلان پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 53 سینٹ کم ہو کر 87 ڈالر 77 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔

اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر 19 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 91 ڈالر 6 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب نیچرل گیس کی قیمت بھی کم ہو کر 3 ڈالر 16 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) کی سطح پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق ایران سے متعلق کشیدگی میں کمی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کی توقعات کے باعث توانائی کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں پر دباؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں