ایران کو خونخوار بھیڑیوں کے جبڑوں سے بحفاظت نکال لیا: باقر قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کو 100 روز مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کو خونخوار بھیڑیوں کے جبڑوں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے ان تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ایران کو مضبوط بنایا اور دشمن کے حوصلے پست کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر دوسرے انداز میں جواب دینا بھی جانتا ہے، اگر مخالف فریق اپنے وعدوں سے پھر گیا تو ایران بھرپور ردعمل دے گا۔
محمد باقر قالیباف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زبان بھی بخوبی جانتے ہیں جو سفارت کاری سے آگے ہے، اور اگر حالات نے تقاضا کیا تو اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ "جو بیج تم بوتے ہو، اس کی فصل بھی تمہیں خود کاٹنی پڑتی ہے"، اس لیے کسی بھی اقدام کے نتائج کی ذمہ داری بھی متعلقہ فریق پر عائد ہوگی۔