سر ی لنکا،مشتبہ دہشتگردوں کی تصاویر جاری،ہلاکتیں 253ہیں ،حکام

 سر ی لنکا،مشتبہ دہشتگردوں کی تصاویر  جاری،ہلاکتیں 253ہیں ،حکام

سری لنکا کی پولیس نے کولمبو میں ایسٹر کے روز دہشت گردی کرنیوالے مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کر دیں۔

کولمبو(اے ایف پی) پولیس نے مشتبہ افراد کی نشاندہی کے سلسلے میں شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ادھر حملے میں مبینہ طور پر ملوث ظہران ہاشم کی بہن نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا میرے بھائی نے جوکیا اس پر وہ شدید خوف زدہ ہیں۔دریں اثنا سری لنکا میں ہونیوالے دھماکوں میں ملوث دہشت گرد کی بیوی بھی دہشت گرد نکلی ۔رپورٹ کے مطابق شدت پسند خاتون نے پولیس کے چھاپے کے دوران خود کو اڑا لیا۔لنکن حکام نے کہا دھماکوں میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعدادغلطی سے 359جاری کردی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ کئی لاشیں دو مرتبہ گنتی کئے جانے کے باعث زیادہ ہلاکتوں کی رپورٹ جاری ہوئی جبکہ ایسٹر دھماکوں میں ہلاک ہونیوالوں کی اصل تعداد253ہے ۔ تصاویر جاری

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں