افغانستان: طالبان کے حملے,الیکشن کمیشن کے 8ارکان سمیت 58 ہلاک

افغانستان: طالبان کے حملے,الیکشن کمیشن کے 8ارکان سمیت 58 ہلاک

وزارت داخلہ کی الیکشن کمیشن کے 8 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق،افغان فورسز کا45طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ ، اشرف غنی کی مذمت

قندھار(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان کے 4خود کش حملوں میں الیکشن کمیشن کے 8ارکان سمیت 58اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے ۔افغان فورسز نے 45جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبہ قندہار میں ضلعی ہیڈکوارٹر پرطالبان نے بارود سے بھری چار گاڑیوں سے خودکش حملہ کر کے تباہی مچا دی۔بتایاگیا ہے کہ دھماکوں سے افغان الیکشن کمیشن کے 8 اہلکاروں اور پولیس افسروں سمیت 50 سے زائد سرکاری اہلکارہلاک ہوگئے ۔افغان وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کے 8 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں مرنیوالے زیادہ تر پولیس اہلکارتھے ۔صوبائی گورنرکے ترجمان عزیزاحمد عزیزی نے کہا کہ یہ حملہ بہت بڑا اورشدید نوعیت کاتھا تاہم اْنہوں نے فوری طورپرہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی ۔صوبہ بلخ اورصوبہ پکتیا میں افغان جنگی طیاروں کی کارروائیوں میں 45طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیاگیا ہے ۔ادھر مغربی صوبہ فراح میں طالبان نے 8سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا حملے میں 10اہلکار زخمی ہوگئے ۔افغان صدر اشرف غنی نے قندھا واقعے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں