ترک بحری جہاز کی تلاشی پر انقرہ کا جرمنی سے احتجاج

ترک بحری جہاز کی تلاشی پر  انقرہ کا جرمنی سے احتجاج

ترک وزارت دفاع نے مشرقی بحیرہ روم میں جرمنی کی طرف سے ترکی کے تجارتی بحری جہاز کی تلاشی لئے جانے پر کہاکہ بحری قزاقوں کی طرح جہاز پر اترنا قوانین کی خلاف ورزی ہے

استنبول (اے پی پی)انقرہ انتظامیہ کے مطابق 22 نومبر 2020کو جرمن فریگیٹ کی مسلح ٹیم روزلائن۔اے نامی ترکی کے پرچم بردار بحری جہاز پر ہیلی کاپٹر سے زبردستی اتری اور عملے کو یرغمال بنا کر جہاز کی تلاشی لی۔جہاز کے کپتان نے بتا یا تھا کہ ترک حکومت کی طرف سے جہاز کی تلاشی کی اجازت نہیں ،اس کے باوجود جہاز کی تلاشی لی گئی اور عملے کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیاجو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔انقرہ انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہم اس واقعہ کا بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں