ممتا بینر جی کل تیسری بار وزیراعلیٰ مغربی بنگال کا حلف اٹھائیں گی

ممتا بینر جی کل تیسری بار وزیراعلیٰ  مغربی بنگال کا حلف اٹھائیں گی

ممتا بینرجی 5 مئی کو تیسری مدت کیلئے وزیراعلیٰ مغربی بنگال کا حلف اٹھائیں گی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) ترنمول کانگریس کے سیکرٹری جنرل نے پارٹی اجلاس کے بعد رپورٹرز سے کہا کہ پارٹی کے نو منتخب ارکان نے اتفاق رائے سے ممتا بینر جی کو قائد ایوان منتخب کیا ہے ۔ادھر بی جے پی نے الزام عائد کیاہے کہ انتخابی نتائج کے بعد بنگال میں اس کے چھ کارکنوں کو قتل کردیاگیا،اس کے خلاف حکمران جماعت نے کل ملک گیر دھرنوں کا اعلان کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں