زوال کا عمل شروع ہو گیا

زوال کا عمل شروع ہو گیا

بھارت کی ریاستی اسمبلیوں کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد سیاسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے

نئی دہلی (دنیا ڈیسک) بھارت کی ریاستی اسمبلیوں کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد سیاسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیراعظم مودی کے سیاسی زوال کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ بھارتی اخبارات کے مطابق نامور دانش ور سدھیندر گلکرنی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مودی نے کم از کم 38 ریلیوں سے خطاب کیا۔ مودی اور بی جے پی نے سب سے زیادہ توجہ مغربی بنگال پر دی، تقریباً تمام مرکزی وزرا ایک ماہ تک بنگال میں دن رات انتخابی مہم چلاتے رہے ، اس کے باوجود ممتا بنرجی کی جماعت نے ماضی کی نسبت زیادہ اور بی جے پی نے پہلے سے بھی کم تعداد میں نشستیں حاصل کیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام مودی اور ان کے وزرا سے بیزار ہو چکے ہیں۔ گلکرنی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی صورت میں اب اپوزیشن کو ایک ایسی قائد مل گئی ہے جو ملک سے مودی کے سیاسی اثرات ہی نہیں بلکہ ان کی انتہا پسندانہ سیاسی سوچ کا خاتمہ کر سکتی ہے ، اس طرح بھارت کو ہندو ریاست بنانے کی کوشش ناکام ہو گی اور ملک ایک مرتبہ پھر تمام مذاہب کے لوگوں کا وطن بن جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں