امریکا میں 12سے 15سال کے بچوں کے لیے ویکسین منظوری کے لیے تیار

امریکا میں 12سے 15سال کے بچوں  کے لیے ویکسین منظوری کے لیے تیار

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اگلے ہفتے کے اوائل تک 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کی ویکسین کی اجازت دینے کی تیاری کر رہی ہے

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اگلے ہفتے کے اوائل تک 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کی ویکسین کی اجازت دینے کی تیاری کر رہی ہے ۔ امریکی اخبار نے اس منصوبے سے باخبر وفاقی اہلکاروں کے حوالے سے یہ بات کہی ۔رواں ماہ کے شروع میں ان کمپنیوں نے ایف ڈی اے میں اس ویکسین کی ممکنہ منظوری کے لیے درخواست دی تھی، جو امریکا میں پہلے ہی 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے استعمال کے لیے منظور ہو چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں