مصرنے فرانس سے 30رافیل طیارے خریدلئے
مصر کی فوج نے فرانس سے 4.80 ارب ڈالر مالیت کے 30رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی تصدیق کر دی
قاہرہ (اے ایف پی)مصر کی فوج نے فرانس سے 4.80 ارب ڈالر مالیت کے 30رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی تصدیق کر دی۔ مصری فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ رافیل طیاروں کی قیمت 10 سالہ قرضے کے ذریعے ادا کی جائے گی۔