دنیا کا پہلا ریموٹ کنٹرول بحری جہازجلدسفر پر روانہ ہوگا

دنیا کا پہلا ریموٹ کنٹرول بحری جہازجلدسفر پر روانہ ہوگا

مائی فلاور نامی اس بحری جہاز کو انسان نہیں بلکہ روبوٹ کپتان چلائے گا جہاز شمسی توانائی سے چلے گا،رواں ماہ برطانیہ سے امریکا کیلئے روانہ ہوگا

لندن(اے پی پی)دنیا کا پہلا ریموٹ کنٹرول بحری جہازمائی فلاور 400 جلد ہی بحر اوقیانوس سے اپنے سفر پر روانہ ہوگا۔ اس ریموٹ کنٹرول بحری جہاز کو کوئی انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار ایک روبوٹ کپتان چلائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق مائی فلاور400 اس ماہ کے وسط میں انگلینڈ کے پلائی موتھ سے امریکی ریاست میساچوسٹس پہنچے گا۔ اس جہاز کا سفر تقریباً 3000 میل ہوگا۔ یہ جہاز شمسی توانائی پرکام کرے گا۔ اس کا مقصد سمندر میں ماحول کے بارے میں سائنسی معلومات جمع کرنا ہے ۔ یہ جہاز جدید کیمروں اور راڈار کے جدید نظام سے آراستہ ہے ۔برطانیہ میں ایک ٹیم چوبیس گھنٹے جہاز کی نگرانی کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں