اشرف غنی کا بھی عید پر3روزہ جنگ بندی کااعلان

 اشرف غنی کا بھی عید پر3روزہ جنگ بندی کااعلان

کابل میں سکول کے باہر دھماکے سے ہلاکتیں 85،آج ملک گیر سوگ زابل میں دھماکے سے بس تباہ،11ہلاک،قندھار میں ہیلی کاپٹر بھی تباہ

کابل (دنیا مانیٹرنگ)طالبان کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے بھی عیدپر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ،اشرف غنی نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ مستقل جنگ بندی کا اعلان کریں۔ اس سے قبل طالبان نے عید کے پہلے دن سے لے کر تیسرے دن تک کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیاتھا،دوسری جانب افغانستان میں تشدد کا سلسلہ تیز ہورہاہے ،کابل میں لڑکیوں کے سکول کے باہر دھماکوں سے جاں بحق طالبات کی تعداد85ہوگئی،اشرف غنی کی اپیل پرآج ملک گیر یوم سوگ منایا جائے گا،صوبہ زابل میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکر اکر بس تباہ ہوگئی ،جس سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ، سپن بولدک میں دھماکے سے 7سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ،صوبہ پروان میں دھماکے سے 2 افرادہلاک ہوئے ،غزنی کے ضلع گرو کے پولیس چیف دھماکے میں مار ے گئے ۔لوگو صوبہ کے پولیس افسر شاہ پور احمد زئی بھی حملے میں ہلاک ہوگئے ۔قندھار میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ جبکہ پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں