نیپالی وزیر اعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام

نیپالی وزیر اعظم پارلیمنٹ سے  اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام

نیپال کے وزیراعظم کے پی اولی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے

کٹھمنڈو (دنیا مانیٹرنگ) جس پر صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے تمام پارٹیوں کو اکثریتی حکومت تشکیل دینے کے ہدایت کر دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق چار ارکان کی رکنیت معطل ہونے کے باعث 275 کے ایوان میں وزیر اعظم کے پی اولی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے 136 اراکین کی حمایت درکار تھی ، مگروہ صرف 93 ووٹ حاصل کرسکے ، 124 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دئیے ، باقی ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں