ایران نے بھی سعودی عرب کیساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی

ایران نے بھی سعودی عرب کیساتھ  مذاکرات کی تصدیق کردی

ایران نے بھی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی، رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ خلیج فارس خطے میں دو مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دونوں ممالک اور پورے خطے کے مفاد میں ہے

تہران(دنیا مانیٹرنگ ) ایران اس بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے ، ہم دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کے حل کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے ۔گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے شعبہ پالیسی پلاننگ کے سربراہ راید کریملی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی قسم کے نتیجے کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا، مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے جس کیلئے سعودی عرب کو ضمانت چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں