مودی نے پاکستان سے آکسیجن درآمد کرنیکی درخواست مسترد کردی:وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب

مودی نے پاکستان سے آکسیجن درآمد کرنیکی درخواست مسترد کردی:وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب

بھارتی مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ مودی نے سخت قلت کے باوجود پاکستان سے مائع آکسیجن گیس درآمد کرنے کی مشرقی پنجاب کی درخواست مسترد کر دی تھی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) پریس ریلیز میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ متبادل ذرائع سے مناسب مقدار میں آکسیجن کی فراہمی کی یقین دہانی کے باوجود مرکزی حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی۔ ’’دی وائر‘‘کے مطابق پنجاب حکومت کے دعوے پر بھارتی وزارت داخلہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں