اسرائیل پر امن مظاہرے کی آزادی کے حق کا احترام کرے : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اپنے ردعمل میں اسرائیل پر زور دیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وہ تحمل کا مظاہرہ اور پرامن مظاہرے کی آزادی کے حق کا احترام کرے ۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں جاری تشدد اور فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جبری بے دخلی اور فلسطینیوں کی املاک مسمار کرنے کا سلسلہ بند کرے ، مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھے اور ان کا احترام کرے ۔